18 جنوری 2011 - 20:30

روس کی جوہری ایجنسی "روس ایٹم" نے مغربی ملکوں کا یہ پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے کہ اسٹکس نیٹ کمپیوٹر وائرس نے ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔

ابنا: "روس ایٹم" کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کا کمپیوٹر نیٹ ورک کسی طرح کے وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے بالخصوص سکیورٹی اور سیفٹی سے متعلق کمپیوٹر بالکل محفوظ ہیں کیونکہ اس کمپیوٹر نیٹ ورک کا بیرونی سائبر ذرایع سے بالکل رابط نہیں ہے۔ یاد رہے کہ مغربی اور صہیونی ذرائع ابلاغ اور حکام نے دعوی کیا ہے کہ اسٹکس نیٹ نامی وائرس سے ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔ امریکہ اور صہیونی ریاست نے یہ وائرس تیار کیا تھا جس سے وہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ایران نے جون میں اس وائرس کاانکشاف کرکے اسے ناکارہ بنادیا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے مغربی میڈیا اورحکام کے ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے کہ اسٹکس نیٹ وائرس سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110